تحریر: اسرار حسن
فلوریڈا: ٩ دسمبر ٢٠١٨
سابقہ ستر سال کے تجربات سے یہ بات ثابت ھے کہ
پاکستان کا سدھار کسی پاکستانی لیڈر یا جرنیل کے ہاتھوں ہونا ناممکنات میں سے ہے-
بات مایوسی کی ہے، پر نہیں—بات تاریخی حقایق کی ہے- پاکستانی قوم کے لئے ایک راستہ
ہے؛ ایک تلخ راستہ-
١٩٢٠ کے آخری عشرہ میں امریکا اور یورپ میں great
depression کا دور شروع ہوا- ٤ اگست ١٩٣٣
کو فریںکلن روزویلٹ نے امریکا کی صدارت سمبھالا تو اس وقت معاشی بدحالی زوروں پر
تھی- خزانہ خالی تھا اور حکومت ساہوکار ملکوں کا قرض دار- روزویلٹ نے امریکا کے
سارے امراء ساھوکاروں سے مالی مدد کی درخواست کی اور انکو تصویرکا بھیانک رخ
دکھایا- اگر امریکا کوساہوکار ملکوں کے ہاتھوں گروی کیا گیا تو امریکا کے سارے
امراء اور انکی جمع شدہ دولت کا کیا حال
ھوگا؟ روزویلٹ کے اس تنبیہ پر امریکا کے سارے امراء نے اپنی دولت اور تعاون کا منھ
کھول دیا- امریکا دوبارہ اپنی پیروں پر اس
قوت و طاقت کے ساتھ کھڑا ہوا کہ ١٩٣٤ کی دوسری عالمی جنگ کا ھیرو بن گیا- پاکستان کے لئے تاریخ عالم میں ایسے واقعات کی
کمی نہیں ہے- اگر کمی ہے تو فقط حب الوطنی کی اور جذبہ قربانی کی-
- O -
No comments:
Post a Comment